ایک اور بی جے پی ایم ایل اے کرشنا کلیانی ترنمول میں شامل
| ایک اور بی جے پی ایم ایل اے کرشنا کلیانی ترنمول میں شامل |
نیوزٹوڈے اردو:ایک اور بی جے پی ایم ایل اے ترنمول میں شامل ہو گئے ہیں۔ ترنمول کے جنرل سکریٹری پارتھا چٹرجی نے آج جنوبی کلکتہ کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں رائے گنج کے ایم ایل اے کرشنا کلیانی کو پارٹی کا جھنڈا پیش کیا۔ اس موقع پر ترنمول ہندی اسپیکنگ سیل کے صدر اور جوراسنکو کے ایم ایل اے وویک گپتا بھی موجود تھے۔ یکم اکتوبر کوبی جے پی نے کرشنا کو ان کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لئے وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کیا تھاجس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ۔ اب وہ اپنی پرانی پارٹی میں واپس آگئے ہیں۔ اس سے پہلے بی جے پی کے چار ایم ایل اے ترنمول میں واپس آچکے ہیں۔کرشنا کمار کلیااسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ انہوں نے رائے گنج اسمبلی سے
| ایک اور بی جے پی ایم ایل اے کرشنا کلیانی ترنمول میں شامل |
بی جے پی کا ٹکٹ بھی حاصل کیا اور جیت گئے۔ لیکن ایم ایل اے بننے کے چند ہی مہینوں میں انہوں نے رائے گنج سے ایم پی اور سابق مرکزی وزیر مملکت دیبوشری چودھری کی مخالفت شروع کر دی۔ رائے گنج کے ایم ایل اے نے کھلے عام پارٹی کے رکن اسمبلی پر انہیں ہرانے کی سازش کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے پارٹی سے غیر اعلانیہ تعلقات منقطع کر لئے۔آج پرانی پارٹی میں واپسی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ممتا بنرجی جو وعدہ کرتی ہیں وہ کرتی ہیں۔ انہوں نے وہ سب کچھ کیا جو اسے بتایا گیا تھا۔ میں اسے دیکھ کر حیران ہوں۔ ممتا دی اور ابھیشیک دا کا شکریہ۔"
انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی میں اچھے کام کا کوئی اندازہ نہیں ہے، میں نے چھ مہینے پہلے غلطی کی تھی، اس بار میں اسے درست کر رہا ہوں۔انہوں نے مہنگائی کے معاملے پر بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں